میزبان ندا یاسر کو حاضر دماغی پر داد کیوں ملنے لگی؟

معروف خاتون میزبان ندا یاسر جو اکثر اپنی حاضر جوابی پر تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں، اپنی حالیہ وائرل ہونے والی ویڈیو پر کچھ صارفین ان کی حوصلہ افزائی بھی کر رہے ہیں۔مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کو اکثر اپنے شو میں زیر بحث موضوعات کے حوالے سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اکثر ان کے کانٹینٹ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کبھی رنگ گورا کرنے کی ترکیبیں تو کبھی موٹاپا کم کرنے کے طریقے بتاتی ندا یاسر کو جہاں صارفین تنقید کا نشانہ بناتے ہیں وہیں چند صارفین ایسے بھی ہیں جو ان کو سراہتے نظر آتے ہیں اور ان کی حاضر دماغی کی داد دیتے ہیں۔ایسے ہی ندا یاسر کے شو ’’گڈ مارننگ پاکستان‘‘ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں انہیں حمزہ علی عباسی کے ہم شکل کے ساتھ سوال و جواب کرتے دیکھا جا سکتا ہے، میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ کے ہم شکل نے بتایا کہ لوگ مجھے صرف حمزہ عباسی سے نہیں بلکہ جمال شاہ اور انیل کپور سے بھی ملاتے ہیں جس پر ندا یاسر نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو کوئی آپ کے والدین سے بھی ملاتا ہے یا نہیں؟ جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ پہلی بار ندا یاسر نے کوئی اچھی بات کی ہے، ہما نامی صارف لکھتی ہیں کہ ندا یاسر کبھی مایوس نہیں کرتیں، ایک صارف نے لکھا کہ ندا یاسر بہت معصوم ہیں اور بطور میزبان میں انہیں بہت پسند کرتا ہوں کیونکہ وہ متوسط طبقے کی حقیقی نمائندہ ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اس ویڈیو نے مجھے بہت ہنسایا۔روحان علی لکھتے ہیں کہ ندا یاسر ٹی وی کی سب سے معصوم میزبان ہیں کیونکہ وہ سیاست اور سیاسی بیان بازی نہیں کرتیں اور نہ ہی ان کی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی ہے، وہ سیدھی سیدھی بات کرتی ہیں۔ندا یاسر کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ کہ یہ تو موئے موئے ہو گیا ہے، واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر صارفین کی جانب سے ندا یاسر کو ان کی باتوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ا

Back to top button