میں فوج سمیت کسی سے نہیں ڈرتی، جو کرنا ہے کر لو

اپنی متنازعہ ویڈیوز اور آڈیو کالز کے ذریعہ سیاستدانوں کی عزت کا جنازہ نکالنے کے بعد ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک نے اپنی موت کو آواز دیتے ہوئے پاکستان کے سب سے معتبر ادارے یعنی پاکستان آرمی کو بھی چیلنج کر دیا ہے۔ ٹک ٹا ک سٹار گرل حریم شاہ نے آرمی کے نوٹس لینے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی سے نہیں ڈرتی، جس نے نوٹس لینا ہے لے لے۔
ٹک ٹاک سٹار گرل حریم شاہ نے اس وقت پاکستانی سیاست میں ہنگامہ برپا کیا ہوا ہے۔ حریم شاہ لیکس کا سلسلہ بدستور جاری ہے کبھی وہ کسی وزیر کی ویڈیو جاری کرتی ہیں تو کبھی کسی کی آڈیو کال کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیتی ہیں۔ کبھی کسی کی خفیہ شادی کا دعویٰ کرتی ہیں تو کبھی مزید ویڈیوز افشاء کرنے کا اعلان کر کے سیاسی حلقوں کو لرزاتی نظر آتی ہیں۔ نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما حریم شاہ کے حوالے سے کوئی بھی ردعمل دینے سے گریزاں ہیں کہ کہیں کل کو ان کی ہی ویڈیو نہ ریلیز کر دی جائے۔ تاہم اب حریم شاہ کی طرف سے ان کی ویڈیوز پر آرمی کے نوٹس لینے کے حوالے سے مسلسل پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ٹاک ٹاک سٹار نے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ حریم شاہ کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ مجھے یہ کہہ کر ڈرایا جا رہا ہے کہ آپ کی ویڈیوز کا آرمی نے نوٹس لے لیا ہے لیکن سب جان لیں کہ میں کسی سے نہیں ڈرتی، بے شک فوج نوٹس لے لے، جس نے نوٹس لینا ہے لے لے، مجھے کسی سے ڈرنہیں لگتا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حریم شاہ نے پاکستان چھوڑ دیا ہے اور آج کل وہ دبئی میں مقیم ہیں جبکہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ اس نے کینیڈین شہریت کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔
صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی ویڈیو لیک ہونے سے شروع ہونے والا ٹک ٹاک لیکس کا سلسلہ براستہ وزارت خارجہ، مبشر لقمان سے ہوتا ہوا شیخ رشید کی شادی اور متعہ تک تو پہنچ چکا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ حریم شاہ آنے والے دنوں میں کن سیاستدانوں کے کارنامے سامنے لاتی ہیں کیونکہ ٹک ٹاک سٹار کا دعویٰ تو یہی ہے کہ میرے پاس مختلف سیاسی رہنماوں اور وزراء کے کارناموں کے ایسے ریکارڈز موجود ہیں کہ سامنے لے آؤں تو لوگ توبہ توبہ کر اٹھیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں حریم شاہ کس کی کہانی سامنے لاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button