نااہلی کیس: فیصل واوڈا کو جواب داخل کرانے کیلئے 14 اکتوبر تک کی مہلت

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کو نااہلی کیس میں جواب داخل کرانے کےلیے 14 اکتوبر تک کی مہلت دے دی۔
میاں فیصل ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ فیصل واؤڈا نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دہری شہریت چھپائی، فیصل واؤڈا کو دہری شہریت چھپانے اور جھوٹا حلف نامہ دینے پر بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دیا جائے۔ اس موقع پر فیصل واؤڈا کے وکیل نے کہا کہ جواب داخل کرانے کےلیے 3 ہفتوں کی مہلت دی جائے، عدالت نے کہا کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں بھی کوئی پروسیڈنگ زیر التوا ہے؟ جس پروفاقی وزیر کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں بھی ڈس کوالیفیکیشن کا کیس چل رہا ہے۔ عدالت نے جواب کیلئے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button