نسلہ ٹاور کی منظوری دینے والے سرکاری افسران کیخلاف مقدمہ درج

کراچی پولیس نے نسلہ ٹاور کی منظوری دینے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،
نسلہ ٹاور کی منظوری دینے والے کے خلاف فیروزآباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اور سندھی کو آپریٹو مسلم سوسائٹی کے ذمے داران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو بھی نامزد کیا گیا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور سندھی مسلم کوآپریٹو سوسائٹی سے ذمے داران کے نام طلب کر لیے، پولیس کی تفتیشی ٹیم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر بھی گئی تھی۔
دریں اثنا ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، ایس بی سی اے اور سندھی مسلم کوآپریٹو سوسائٹی کے آفس گئے تھے۔
ریکارڈ دیکھا گیا ہے اور متعلقہ افسران سے تفصیلات مانگی ہیں، نسلہ ٹاور کی منظوری کے وقت تعینات افسران کے نام مانگے گئے ہیں۔

Back to top button