ٹیسٹ پلیئرز آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان
آئی سی سی نے رواں برس کے بہترین ٹیسٹ کرکٹرز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا، ابتدائی طور پر ٹیسٹ پلیئرز آف دی ائیر کے لیے 4 کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دہائی کی ون ڈے ٹیم کیلئے نامزدگیاں جاری کر دیں، روی چندر ایشون کو اس سال 8 میچز میں 52 وکٹیں لینے اور سنچری کے ساتھ 337 رنز بنانے پر نامزد کیا گیا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ بھی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں جنہوں نے 15 میچز میں 1708 رنز سکور کیے، جن میں 6 سنچریاں بھی شامل تھیں۔
نیوزی لینڈ کے کائیل جیمیسن کو بھی نامزد کیا گیا جنہوں نے 5 میچز میں 27 وکٹیں اپنے نام کی ہیں اور 105 رنز بھی سکور کیے۔
فہرست میں چوتھا اور آخری کھلاڑی سری لنکا کے بیٹر دیموتھ کرونارتنے ہیں جنہوں نے 7 میچز میں 902 رنز بنائے اور 4 سنچریاں بنائیں۔
