نوجوان نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو ماموں کیسے بنایا؟


پاکستانی سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی جانب سے معروف پروگرام اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ماموں بنائے جانے کی ویڈیو وائرل ہے۔ عامر لیاقت حسین ان دنوں نجی ٹی وی چینل بول پر نشر ہونے والے ایک شو کے لئے ٹیلنٹڈ نوجوانوں کا آڈیشن لے کر انہیں چیمپیئن نامی پروگرام کے لئے سلیکٹ کر رہے ہیں، جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک نوجوان لڑکے نے عامر لیاقت کو بیوقوف بنایا اور جادو دِکھانے کے بجائے انکخں چونا لگا دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت اس نوجوان کو کہتے ہیں کہ اپنا کوئی ٹیلنٹ پیش کرو جس پر وہ جادو دکھانے کا کہتا ہے، وہ لڑکا عامر لیاقت سے ان کا چشمہ مانگتا ہے اور پھر بغیر ہاتھ لگائے اس چشمے کو روحانی طاقت سے پلٹ دیتا ہے۔ ایسا کرنے سے پہلے وہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے چشمے کو میز پر رکھ کر ہاتھ سے کچھ اشارے کرتا ہے جس سے چشمہ واقعی بغیر ہاتھ لگائے الٹ جاتا ہے۔ یہ دیکھ کر عامر لیاقت بھی حیران رہ جاتے ہیں، اور اس لڑکے کو شو کے لئے سلیکٹ کر لیتے ہیں۔ لیکن کچھ ہی دیر بعد عامر لیاقت کو معلوم ہوتا ہے کہ انہیں تو لڑکا چونا لگا گیا ہے۔ جی ہاں! کیمرے کی آنکھ سے جب بغور اس ویڈیو کو دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ اس لڑکے نے چشمہ ہاتھ میں لے کر جب گھمایا تو اس پر ایک بہت باریک دھاگا باندھ دیا جو دِکھائی نہیں دے رہا تھا۔ بعد ازاں وہ اسی دھاگے کی مدد سے عامر لیاقت کی عینک کو پلٹا دیتا ہے لیکن انہیں دھاگہ نظر نہیں آتا اور وہ نوجوان سے متاثر ہو کر اسے سلیکٹ کر لیتے ہیں۔ اس ویڈیو میں عامر لیاقت کو اس نوجوان نے جس طرح بیوقوف بنایا یہ انداز سوشل میڈیا پر مداحوں کو بےحد پسند آیا اور اس ویڈیو پر بننے والے کئی میمز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ تاہم لڑکے کی واردات کا پتہ لگنے کے بعد عامر لیاقت اسے دوبارہ بلاتے ہیں اور سامنے بٹھا کر کہتے ہیں کہ بیٹا ہم نے تو بڑے بڑوں کو چوتیا بنایا لیکن آج تم نے ہمیں چوتیا بنا دیا۔
 

Back to top button