ڈیمنشیا کے خطرے کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟
امریکی تحقیق کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ جو لوگ چھوٹی عمر سے تعلیم حاصل کرنا شروع کردیتے ہیں اور بڑے ہو کر پیچیدہ مہارت والے پیشے اختیار کرتے ہیں ایسے افراد میں ڈیمنشیا کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
البرٹ آئن اسٹائن سکول آف میڈیسن کے ڈاکٹر ہایون جنشل کی سربراہی میں تحقیق میں چار براعظموں کے چھ ممالک میں دس ہزار سے زیادہ افراد کی دماغی صحت سے متعلق جمع کی گئی معلومات کا تجزیہ کیا گیا۔
یہ لوگ 58 سے 103 سال کے تھے جبکہ ان کی اوسط عمر 74 سال تھی، تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ چھوٹی عمر سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے اعلی تعلیم تک پہنچے تھے، ان میں ڈیمنشیا کی شرح سب سے کم تھی۔
