ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پاکستان نے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

پاکستانی کپتان بابر اعظم اور فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کالی آندھی نے پاکستان کے خلاف ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 130 رنز بنائے۔شاہین آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں‌ کو آئوٹ کیا۔

پاکستانی نے مقررہ ہدف 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، کپتان بابر اعظم 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

T20 ورلڈکپ میں پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا جائے گا۔

Back to top button