وزیراعظم سے ملاقات کرنے پر مصباح اور اظہر سے وضاحت طلب

کرکٹ بورڈ کو بتائے بغیر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کےلیے رابطہ کرنے پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی سے وضاحت طلب کرلی گئی جب کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے محمد حفیظ بچ گئے۔
ذرائع کے مطابق مصباح الحق اور اظہر علی آئندہ ہفتے پیش ہوکر اس حوالے سے وضاحت دیں گے جب کہ ملاقات میں موجود محمد حفیظ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے ایتھکس کوڈ کی سختی جھیلنے سے بچ گئے۔
واضح رہے کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کیے جانے پر کرکٹرز کی بے روزگاری کا مسئلہ اٹھانے کےلیے مصباح الحق، اظہر علی اور محمد حفیظ نے وزیراعظم اور پی سی بی کے چیف پیٹرن عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button