وفاقی حکومت نے ایک ماہ کے دوران دوسری بارپیٹرول مہنگا کردیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے پچانوے پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 31 جنوری تک کیلئے ہوگا۔
خیال رہے کہ سال نو کے موقع پر بھی حکومت نے قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا اور پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button