وکیل کو کتے کے کاٹے کا کیس: ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

مقامی عدالت نے ڈیفنس میں سینئر وکیل مرزا علی اختر کو کتے کے کاٹنے سے متعلق مقدمے میں ملزم ہمایوں خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے ڈیفنس میں سینئر وکیل مرزا علی اختر کو کتے کے کاٹنے سے متعلق مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم ہمایوں خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر ملزم کی جانب سے مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے وکیل کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں

Back to top button