ٹام کروز کی نئی تصویر دیکھ کر مداح حیران

ہولی وڈ اسٹار ٹام کروز کی نئی تصویر نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ اداکار پہلے کے مقابلے میں کافی مختلف اور فربہ نظر آرہے ہیں۔

ٹام کروز پیج سکز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ٹام کروز کی تصویر اس وقت کی ہے جب انہوں نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں بیس بال گیم میں شرکت کی تھی۔

ان تصاویر میں وہ یکسر مختلف نظر آرہے ہیں کہ انہیں پہچاننا مشکل معلوم ہوتا ہے۔

ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں وہ اسٹینڈز میں مسکراتے ہوئے اور شائقین کو ہاتھ ہلاتے نظر آئے۔

اسپورٹس اینکر کرس نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ٹام کروز نے آج سان فرانسکو جائنٹس کے گیم میں شرکت کی’۔

تاہم ان کی ویڈیو شیئر ہونے کے بعد سے اکثر مداحوں کو یقین نہیں آرہا کہ ٹام کروز نے خود کو اتنا بدل لیا ہے اور اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

ٹام کروز یہ ویڈیو ٹام کروز جیسے نظر آنے والے کسی شخص کی ہے، یہ ٹام کروز نہیں ہیں۔

Back to top button