ٹک ٹاکر کیس میں دو ملزموں کی ضمانت منظور
لاہور کی مقامی عدالت نے مینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر کو ہراساں اور بے لباس کرنے کے کیس میں دو ملزموں کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
صوبائی دارلحکومت کی مقامی عدالت نے دو ملزمان شہریارخان اور ارسلان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ دونوں ملزموں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
عدالت کے فیصلے میں دونوں ملزموں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ سیلفی لینے کے لیے خاتون کے قریب گئے۔عدالت کے مطابق خاتون اور دیگر گواہوں نے تاحال ملزموں کو شناخت نہیں کیا ہے۔
مینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر کو ہراساں اور بے لباس کرنے کے کیس میں رہائی پانے والے ملزموں کی مجموعی تعداد تین ہو گئی ہے ۔ عدالت کی جانب سے دو ملزموں افتخار اور عابد کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔
