ٹیکسلا میں فائرنگ، خاتون ٹک ٹاکر جاں بحق، کم عمر بہن شدید زخمی

جی ٹی روڈ پر ٹیکسلا بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار کی کار پر فائرنگ، گاڑی بے قابو ہو کر ڈمپر سے ٹکرا گئی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

ٹیکسلا (نیوز ڈیسک) جی ٹی روڈ پر ٹیکسلا بائی پاس کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ گلمینہ جاں بحق جبکہ اس کی نوعمر بہن شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ٹیکسلا تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں مقتولہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کار میں سفر کررہی تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تقریباً 30 سالہ موٹر سائیکل سوار نے کار کو روکنے کے بعد اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں عائشہ گلمینہ اور اس کی بہن گولیوں کا نشانہ بن گئیں۔

HPxLMneaEAAZFMj scaled

فائرنگ کے بعد کار بے قابو ہو کر سڑک پر موجود ایک ڈمپر سے جا ٹکرائی، جس سے صورتحال مزید سنگین ہوگئی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جبکہ حملہ آور کی شناخت اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

Back to top button