پاکستانی ٹیم کی قیادت کرناانتہائی فخر کا مقام ہے،صاحبزادہ فرحان

قومی ٹی20ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کاکہناہے کہ اتنی بڑی ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے انتہائی فخر کا مقام ہے اور وہ اس اعزاز کا بھرپور دفاع کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میدان میں بہترین سکواڈ اتارا جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ شاداب خان اور فخر زمان کی سکواڈ میں شمولیت سے ٹیم کا کمبینیشن مضبوط ہوا ہے، ان شاء اللہ سیریز میں کامیابی حاصل کریں گے۔
صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت کا موقع ملنا ان کے لیے انتہائی باعثِ فخر ہے اور وہ ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھا کر قوم کو فتح کا تحفہ دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اتنی بڑی ٹیم کی قیادت کرنا ان کے لیے انتہائی فخر کا مقام ہے اور وہ اس اعزاز کا بھرپور دفاع کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میدان میں بہترین سکواڈ اتارا جائے گا۔
صاحبزادہ فرحان نے بتایا کہ شاداب خان اور فخر زمان کی سکواڈ میں شمولیت سے ٹیم مزید مضبوط ہوئی ہے۔
نوجوان کھلاڑیوں کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں احسن نواز اور معاذ صداقت جیسی جارحانہ بیٹنگ کی ضرورت ہے اور میں خود بھی اسی انداز میں کھیلنے کی کوشش کروں گا‘۔ ان کے مطابق ٹیم میں بہترین کمبینیشن بن چکا ہے۔
