پاکستان اداکار کی فلم آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

پاکستانی نژاد کنیڈین اداکار علی کاظمی اور اداکارہ مہر جعفری کی فلم ’فنی بوائے‘ کو آسکر ایوارڈ 2021 کے لیے نامزد کر لیا گیا۔
کنیڈا کی جانب سے اداکار علی کاظمی اور اداکارہ مہر جعفری کی فلم فنی بوائے کو 93 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے باقاعدہ طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ فلم فنی بوائے کی ہدایت کارہ بھارتی فلم ساز دیپا مہتا ہیں جو ماضی میں ارتھ، فائر اور واٹر کے نام سے بھی مشہور فلمیں بنا چکی ہیں۔ فلم کی کہانی شیام سلوادورائے کے اسی نام کے ایک ناول پر مبنی ہے جو 1994 میں شائع ہوا تھا، یہ ناول اور فلم سری لنکا میں تامل اور سنہالیوں کی کشیدگی کے پس منظر میں ایک لڑکے کی کہانی پر مبنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button