اختلافات بھلا کر امریکا کے لیے متحد ہوکرکام کریں گے

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اختلافات بھلا کر امریکا کے لیے متحد ہوکر کام کریں گے۔
ریاست ڈیلاوئیر کے شہر ولمنگٹن میں حامیوں سے خطاب میں امریکا کے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کو متحد کرنے کا وقت ہے، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ہی ملک کے لیے کام کیاجاسکتا ہے لہذا اختلافات بھلا کر امریکا کے لیے متحد ہوکر کام کریں گے۔
https://twitter.com/JoeBiden/status/1325118992785223682
نئے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی عوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا، کرونا کی وباء خراب معیشت اور عوامی فلاح کے منصوبے ترجیحات ہیں جب کہ کرونا پر قابو پانے کے لیے ڈاکٹرز اور سائنسدانوں پر مشتمل ٹیم بنائی جاچکی ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں.
