پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے ٹک ٹاک کی مہم

پاکستان میں سیاحت اور خوبصورت مقامات کے فروغ کیلئے ٹک ٹاک کی مہم جاری ہے۔دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے اور اسی وجہ سے ہر سال متعدد سیاح یہاں آتے ہیں۔اسی حوالے سے معروف سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے بھی اپنے پلیٹ فارم پر گھومو پاکستان نامی مہم شروع کی تھی جو 2 ماہ جاری رہنے کے بعد عالمی یوم سیاحت (27 ستمبر) پر اختتام پذیر ہوگئی۔مہم کے دوران ہیش ٹیگز کے ساتھ پوسٹ ہونے والی ویڈیوز کو 2 ارب 30 کروڑ بار دیکھا گیا۔مہم کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے غیر ملکی سیاحوں کو لاحق خدشات کو دور کرنا تھا۔
مہم کے ساتھ ساتھ ایسے سیاحتی مقامات کو بھی اجاگر کرنا تھا جو اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز نہیں تاکہ پاکستان کی اصل خوبصورتی، تاریخ، ثقافت اور دیگر پہلو نمایاں ہو سکیں۔مہم کے لیے ٹک ٹاک نے مقامی کریٹیرز کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے 100 سے زائد ویڈیوز پیش کیں۔
