اکثرایڑی میں درد کیوں ہوتاہے،ماہرین صحت نے بتادیا

ماہرین صحت  کا کہنا ہے کہ ایڑی میں درد پیروں کا سب سے بڑامسئلہ تصورکیاجاتاہے۔عام طور پر یہ درد ایڑی کے اندر یا اس کے پیچھے ہوتا ہے جہاں پنڈلی سے ایڑی تک آنے والا طاقتور پٹھا ایڑی کی ہڈی سے جڑتا ہے، کئی بار یہ درد ایڑی کے سائیڈ میں بھی محسوس ہوتا ہے۔ہمارے پیر میں 26 ہڈیاں، 33 جوڑ اور 100 سے زائد پٹھے ہوتے ہیں اور ایڑی پیر کی سب سے بڑی ہڈی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ ایڑیوں کو بہت زیادہ استعمال کریں یا اس کو چوٹ لگ جائے تو پھر درد ہو سکتا ہے جس کی شدت معمولی سے لے کر بدترین ہو سکتی ہے۔اس مسئلے میں پیر پر بہت زیادہ دباؤ کے باعث پیر اور ایڑی کو جوڑنے والی جگہ کو نقصان پہنچتا ہے جس سے تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔اسی طرح کسی جسمانی سرگرمی کے دوران ایڑی کو چوٹ لگ سکتی ہے جس سے تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔

Back to top button