پاکستان کے خلاف جو بھی اسلحہ اٹھاتا ہے وہ دہشتگرد ہے: سہیل آفریدی
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات اور امن کے قیام کے عزم کا اظہار کیا

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جو بھی اسلحہ اٹھاتا ہے وہ دہشت گرد ہے۔
ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ درازندہ میں دھماکے پر افسوس ہوا، دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں صرف عوام نہیں بلکہ سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی شہید ہو رہے ہیں، ہم نے 35 ارب روپے پولیس کو امن کے قیام کے لیے دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امن پیارا ہے اور احساس ہے کہ ہمارے بچے، خواتین اور جوان شہید ہو رہے ہیں، دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے ہم سنجیدہ ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ کے پی کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، جبکہ کے پی اور بلوچستان میں حالات خراب ہیں۔ دہشت گردی کی لہر میں جو شہید ہوگا اسے شہید پیکج دیا جائے گا۔
