پاک فوج کا ٹانک ، میرعلی میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

پاک فوج کا ٹانک اورمیرعلی میں آُپریشن، دو دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے ناموں سے ہوئی ہے۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھی آپریشن کر کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی تعداد بھی تحویل میں لے لی گئی۔
دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران 4 سکیورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گئے، شہید ہونے والوں میں بہاولنگر کے حوالدار منور، لکی مروت کے سپاہی ذکاءاللہ، کوہاٹ کے سپاہی فرحان اور ایبٹ آباد کے سپاہی شیراز کے نام شامل ہیں۔

Back to top button