پروٹین کی کمی جسم کو متعدد بیماریوں کا شکار کر سکتی ہے

پروٹین کو جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے بہترین غذائی جز قرار دیا گیا ہے، اس سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے جبکہ پروٹین جسم کے لیے اضافی چربی کے ذخیرے کو بھی مشکل بنا دیتا ہے۔
انسانی جسم کے افعال کیلئے پروٹین کی اہمیت بہت زیادہ ہے، جسمانی وزن میں کمی، مسلز بنانے اور دیگر کے لیے اس جز کی جسم کو ہمیشہ ضرورت رہتی ہے۔
تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک ارب افراد پروٹین کی کمی کا شکار ہیں، خصوصاً وسطی افریقہ اور جنوبی ایشیا یعنی ہمارا اپنا خطہ، جہاں 30 فیصد بچوں کو بہت کم پروٹین ملتی ہے۔
طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ بالغ مرد کے لیے روزانہ پروٹین کی ضرورت 56 گرام، خواتین کے لیے 4 گرام جبکہ بچوں کے لیے 19 سے 34 گرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ پروٹین کی کمی سے جسم میں چڑ چڑا پن، بالوں، ناخنوں اور جلد کے مسائل، کمزوری اور تھکاوٹ، بھوک ، زخموں کا جلد نہ بھرنا جیسے مسائل سامنے آتے ہیں۔

Back to top button