بھارتی کرکٹ بورڈ سربراہ سارو گنگولی کرونا کا شکار

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کرونا وائرس کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ گئے، رواں برس جنوری میں گنگولی کی دل کی سرجری ہوئی اور سال کے اختتام سے قبل انہیں ایک مرتبہ پھر ہسپتال میں داخل کرنا پڑ گیا۔
بی سی سی آئی کے صدر کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں پیر کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گنگولی کو ہلکا بخار تھا تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔دل کے عارضے کا شکار سابق بھارتی کپتان کو ڈاکٹرز نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق گنگولی کے نمونے جینوم سیکوئنسنگ کے لیے بھیجے گئے تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کا شکار ہوئے ہیں یا نہیں۔

Back to top button