پریانکا چوپڑا کا مداحوں کو فلم ’’جوائے لینڈُ‘‘ دیکھنے کا مشورہ

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ہم جنس پرستی اور مخنث افراد بارے بنائی گئی پاکستانی فلم ’’جوائے لینڈ‘‘ کو تفریح سے بھرپور قرار دیتے ہوئے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک مرتبہ اس فلم کو ضرور دیکھیں۔

اپنی انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے پریانکا چوپڑا نے ’جوائے لینڈ‘ کی ویڈیو کلپ شیئر کی اور لکھا کہ ’جوائے لینڈ واقعی ایک پُرلطف فلم ہے، انہوں نے پاکستانی فلم بنانے والی ٹیم کی تعریف کی کہ انہوں نے ’ایسی شاندار کہانی کو زندگی بخشی۔ پریانکا نے لکھا کہ یہ لازمی دیکھنے والی فلم ہے، خیال رہے ’جوائے لینڈ‘ کو آسکر اکیڈمی نے اپنی انٹرنیشنل فیچر فلم کی کٹیگری میں آسکر ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا تھا لیکن یہ فلم یہ ایوارڈ نہ جیت سکی تھی۔

خیال رہے کہ جوائے لینڈ‘ کو اپنی ریلیز کے حوالے سے پاکستان میں سخت تنقید اور پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم نومبر میں وزیراعظم شہباز شریف نے فلم پر عائد پابندی پر غور کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی تھی جس نے اسے ملک بھر میں ریلیز کے لیے کلیئر قرار دیا تھا، فلم کی کہانی ایک نوجوان اور ایک خواجہ سرا کے گرد گھومتی ہے۔ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ یہ فلم فرانس میں منعقدہ کانز فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی جہاں اسے ’جیوری ایوارڈ اَن سرٹن‘ کی کیٹیگری میں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

پیرس کے کانز فلم فیسٹیول کے علاوہ ’جوائے لینڈ‘ کینیڈا میں منعقد ہونے والے ’ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی جہاں اسے بھرپور داد ملی تھی۔ واضح رہے کہ فلم جوائے لینڈ مختلف عالمی ایوارڈز کے لیے نامزدگی حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہی ہے، جوائے لینڈ نے انٹرنیشنل فیچر فلم کی کیٹیگری میں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزدگی حاصل کرنے کے بعد سنڈینس فلم فیسٹیول کیلئے بھی نامزدگی حاصل کی ہے۔

جوائے لینڈ کو عالمی سطح پر کئی فلم فیسٹیولز میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ یہ فلم انٹرنیشنل فیچرز فلم کی کیٹیگری میں 2023 میں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے بھی نامزد ہوئی۔ اپنے منفرد موضوع کی وجہ سے فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ وزیر اعظم کی جانب سے فلم کے جائزے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کے بعد اس پر عائد پابندی ہٹا دی گئی تھی۔ پابندی ہٹنے کے بعد فلم کو کراچی سمیت سندھ بھر میں ریلیز کر دیا گیا تھا جہاں اسنے بہت اچھا بزنس کیا لیکن اسے پنجاب میں نمائش کے لیے اب تک کلیئر نہیں کیا گیا، جس کی بنیادی وجہ کچھ متنازع فلمی سینز کو قرار دیا جا رہا ہے۔

Back to top button