پنجاب حکومت نے بغیر ماسک مساجد میں داخلے پر پابندی لگادی

پنجاب حکومت نے بغیر ماسک مساجد میں داخلے پر پابندی لگاتے ہوئے رمضان المبارک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے نئے ایس او پیز جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے محکمہ صحت نےنوٹی فکیشن بھی جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مساجد، بازاراور مزاروں میں داخلے کے مقام پر ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی کا اہتمام لازمی قرار دے دیا گیا کیوں کہ ماسک کے بغیر مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، 60 سال سےکم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرسکیں گے، کھانسی اور بخارکے شکار افراد گھر پر عبادت کریں جب کہ مساجد میں سحر و افطار کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق قالین کی بجائے فرش پر نماز ادا کی جائے اور گھروں سے جائے نما زلانے کی اجازت ہے، اجتماعی اعتکاف کی بجائے انفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کےلیے جگہ مختص کریں، مساجد میں ہاتھ ملانے اور گلے لگنے سے مکمل پرہیز کیا جائے، اس کے علاوہ مساجد، عبادت گاہوں میں کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایس او پیز پر عمل یقینی بنائے، رمضان میں بازاروں، مزاروں، مساجد، امام بارگاہوں میں لائن کی پابندی یقینی بنائیں۔ نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ہدایات کو مناسب مقامات پر آویزاں کیا جائے، بازاروں، مساجد میں آنے جانے کےلیے الگ الگ راستے بنائے جائیں، مساجد، ا مام بارگاہوں میں صحن یا کھلی جگہوں پر عبادت کا اہتمام کیا جائے جب کہ مساجد میں 3 فٹ کے فاصلے پر نشان لگا کر نمازیوں کےلیے جگہ مختص کی جائے، ماسک کے بغیر مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، 60 سال سےکم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرسکیں گے، کھانسی اور بخارکے شکار افراد گھر پرعبادت کریں جب کہ مساجد میں سحر و افطار کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
