پنجاب میں سموگ کو آفت قرار دیدیا گیا

سموگ کو حکومت پنجاب کی جانب سے آفت قرار دے دیا گیا ہے ، پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے سموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی اسموگ سکواڈ تشکیل دے دیا ہے اور بتایا کہ صنعتی آلودگی پر بھی کبھی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہماری حکومت اس معاملے پر کام کر رہی ہے۔وزیر ماحولیات پنجاب محمد رضوان نے کہا کہ تنقید کرنے والے سن لیں کہ گزشتہ دو سال سموگ نہیں تھی ، گزشتہ دو سال ایک سیکنڈ بھی اسموگ نہ ہونے کی وجہ کرونا لاک ڈاون تھا ، سچی بات ہے دو سال موسم بھی اچھا تھا۔

محمد رضوان نے مزید بتایا کہ ابھی 23 فیصد آلودگی فصلوں اور 43 فیصد فیکٹریوں کی ہے ، فصلوں کی باقیات محکمہ زراعت اورگاڑیاں محکمہ ٹرانسپورٹ کی ذمہ داری ہے ، 1997 میں ماحولیات کا محکمہ بنا مگر کوئی رولز نہیں بنائے گئے تھے ، کسی جگہ راتوں رات تبدیلی کبھی نہیں آتی۔

واضح رہے کہ آن بھی ائیر کوالٹی انڈیکس پر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے جہاں لاہور کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 385 رہی ۔

Back to top button