پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 2 روپے اضافے کی سمری حکومت کی جانب سے مسترد کر دی گئی ہے جبکہ آئندہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم عمران خان نے مسترد کردی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی تھی جسے وزیراعظم کی جانب سے منظور نہیں کیا گیا اورپیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قمیتیں رواں ماہ برقرار رکھی جائیں گی۔
