پنڈورا پیپرز کی تحقیقات مکمل ، تفصیلات چند گھنٹے میں آئیں‌ گی

دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات ’پینڈورا پیپرز‘ مکمل ہو گئی ، پنڈورا پیپرز ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہیں اور تحقیقات میں دنیا کے 117 ملکوں کے 150 میڈيا اداروں کے 600 سے زائد رپورٹرز نے حصہ لیا۔

دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات ’پینڈورا پیپرز‘ مکمل کرنے میں پاکستانی صحافیوں عمر چیمہ اور فخر درانی نے بھی حصہ لیا ، دنیا بھر کی نامور شخصیات کی مالی تحقیقات کام دو سال میں‌ مکمل ہوا جن کی تفصیلات چند گھنٹوں بعد سامنے آ جائیں‌ گی۔

نامور شخصیات کے مالی امور پر مشتمل پنڈورا پیپرز میں پاناما پیپرز سے زیادہ پاکستانیوں کے نام شامل ہیں ، واضح رہے کہ 2016 میں جاری ہونے والے پاناما پیپرز میں 444 پاکستانیوں کے نام شامل تھے۔

Back to top button