بلال سعید کا گانا ‘مٹی دا کھڈونا’ریلیز ہوتے ہی مقبول

معروف گلوکار بلال سعید کے نئے گانے مٹی دا کھڈونا نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ، نئے گانے کو یوٹیوب اور انسٹاگرام دونوں‌ پر مداحوں‌ کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے گلوکار کی جانب سے یہ گانا یکم اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔

گانے مٹی دا کھڈونا کی اہم بات یہ ہے کہ اس کی شاعری اور موسیقی خود بلال سعید نے خود ہی ترتیب دی ہے۔بلال سعید نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ‘مٹی دا کھڈونا’ محبت کی بے بس فطرت کو بیان کرتا ہے اور یہ کسی بھی چیز سے ہٹ کر محبت اور وفاداری کی توقع پر مبنی ہوتی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Bilal Saeed (@bilalsaeed_music)


گانے کی ویڈیو کی ہدایت کاری عدنان قاضی نے انجام دی ہے جس میں منزہ راجپوت اور بلال سعید دونوں جلوہ گر ہوئے ہیں۔گانے کو بلال سعید کی پروڈکشن کمپنی ون ٹو ریکارڈز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔ گانے کو یوٹیوب پر 25 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

علاوہ ازیں یہ گانا اب یوٹیوب پر ٹرینڈ بھی کر رہا ہے۔ بلال سعید دیگر گانوں کی برعکس اس گانے میں مختلف انداز میں نظر آئے ہیں، ان کا ہیئراسٹائل بھی منفرد ہے ۔بلال سعید نے مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ‘ اور ہم یوٹیوب پر ٹرینڈ کررہے ہیں، آپ سب کی محبتوں کا شکریہ’

Back to top button