پاکستان کی افغانستان کو برآمدات میں‌ تنزلی

افغانستان میں‌ طالبان حکومت کے قیام کے بعد پاکستان کی افغانستان کو برآمدات میں‌ تنزلی سامنے آئی ہے۔

رواں برس اگست کے دوران طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے بہاؤ اور افغانستان کو پاکستان کی برآمدات میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے ، کارگو کی ترسیل میں‌ 16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، ستمبر کے دوران کارگو سروس میں 73 فیصد کمی آئی۔

ماہرین نے افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے تناظر میں غیر یقینی صورتحال اصل وجہ قرار دی ہے۔این سی او سی کے مطابق ستمبر 2021 میں کارگوز کی ترسیل 73 فیصد کم ہوکر 4 ہزار 212 کنٹینرز ہوگئی جو گزشتہ برس کے اسی مہینے میں 15 ہزار 846 کنٹینرز تھی۔ کنٹینر کی ترسیل 9 ہزار 312 کنٹینرز سے 7 ہزار 864 کنٹینرز پر آگئی جو کہ 16 فیصد کم ہے۔

گزشتہ چند برس کے دوران پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اپنا حصہ حاصل کرنے میں‌ کافی حد تک کامیاب رہا ہے ، اپریل 2021 میں ٹرانزٹ کارگو کی ترسیل میں 169 فیصد اضافہ ہوا، اس کے بعد مئی میں 115 فیصد، جون میں 32 فیصد اور جولائی میں 60 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

ٹرانزٹ کارگوز کی درآمد شدہ مالیت بھی ستمبر 2021 میں 71 فیصد گھٹ کر 13 کروڑ ڈالر رہ گئی جو گزشتہ برس 44 کروڑ ڈالر سے زائد تھی۔

Back to top button