پوپ فرانسس نے خاتون کا ہاتھ جھٹکنے پر معذرت کر لی

مسیحی پیشوا پوپ فرانسس نے گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران خاتون کا ہاتھ جھٹکنے پر معذرت کرلی اور کہا کہ گزشتہ روز ایک غلط مثال قائم کرنے پر معافی مانگتا ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نئے سال کے آغاز کے موقع پر پوپ فرانسس مسیحیوں کے مقدس شہر ویٹی کن سٹی کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں زائرین اور عقیدت مندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مصافحہ کر رہے تھے تو ایک خاتون نے ان کا ہاتھ مضبوطی سے تھام لیا اور اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کی تھی۔


پوپ فرانسس کو خاتون کی یہ حرکت شدید ناگوار گزری اور انہوں نے خاتون کی گرفت سے اپنا ہاتھ چھڑانے کے لیے ان کے ہاتھ پر ایک تھپڑ رسید کردیا اور برہمی کا بھی اظہار کیا۔ پوپ کی جانب سے خاتون کا ہاتھ جھٹکنے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوئی جس کے بعد انہوں نے نجی حیثیت میں معافی مانگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی مرتبہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجاتا ہے اور ایسا میرے ساتھ بھی ہوتا ہے، میں گزشتہ روز ایک غلط مثال قائم کرنے پر معافی مانگتا ہوں۔
خیال رہے کہ پوپ فرانسس نے واقعے سے قبل بچوں سے مصافحہ بھی کیا تھا اور واپس جانے لگے تھے کہ خاتون ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور انہیں اپنی طرف کھینچا۔ تاہم پوپ نے ان کے ہاتھ پر 2 مرتبہ تھپڑ مارا اور خود کو بچانے کی کوشش کی جس کے بعد سیکیورٹی گارڈز نے فوری مداخلت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button