پی ٹی آئی نے مجوزہ حکومتی کمیشن کا اعلان مسترد کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے دھمکی آمیز غیر ملکی خط پر حکومت کی جانب سے کمیشن بنانے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف آزاد عدلیہ کی جانب سے بنائے گئے کمیشن کو تسلیم کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنمائوں فواد چوہدری اور فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے ماتحت کمیشن بنانے کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے، تحریک انصاف صرف ایک ہی کمیشن کو تسلیم کرے گی جو کہ آزاد عدلیہ کے ماتحت ہو اور اس کی کھلی سماعت ہو۔
فواد چوہدری نے کہا کہ فرح پر الزام کوئی نہیں ہے اور اس کے خلاف پریس کانفرنس روزانہ ہورہی ہے، حکومت کو عمران خان کے خلاف کچھ مل نہیں رہا اس لیے ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، اگر فرح خان نے کرپشن کی ہے تو اس پر کیسز کیوں نہیں بنائے جارہے؟
سابق وزیر اطلاعات نے مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر کہا کہ مریم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بہت گھبرائی ہوئی تھیں، مریم اورنگزیب آپ نے گھبرانا نہیں ہے، آپ اتنی غصے میں کیوں ہوتی ہیں؟ آپ کے گھبرانے کا وقت کل کے جلسے کے بعد شروع ہوگی۔
فواد چوہدری نے کہا حکومت کے دو تہائی وزیر ضمانتوں پر ہیں، جب سے یہ حکومت آئی ہے دہشت گردی کے واقعات میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے، دو تہائی وزرا ضمانتوں پر ہیں، پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ توانائی بحران ہے، ملک تین ہفتے سےتوانائی کا کوئی وزیر نہیں، وزارتوں کی بندربانٹ کی وجہ سے ملک کرائسزز میں ہے۔
اس موقع پر فرخ حبیب نے کہا کہ عدالتی کمیشن کا اعلان بدنیتی پر مبنی ہے، موجودہ حکومت امپورٹڈ سازش کا حصہ ہے، ٰہمارا مطالبہ سپریم کورٹ کے تحت کمیشن کا قیام ہے۔
انکا کہنا تھاحمزہ شہباز قطر کے نجی دورے پر ہیں وہ واپسی پر مقصود چپڑاسی کو بھی لے آئیں، پنجاب میں جعلی وزیراعلیٰ کا جعلی الیکشن ہوا۔انہوں نے کہا کہ کل الیکشن کمیشن میں اہم سماعت ہے، الیکشن کمیشن آرٹیکل 63 اے پر عمل در آمد کرے، الیکشن کمیشن ایک ماہ میں فیصلے کا پابند ہے لیکن الیکشن کمیشن فیصلے میں تاخیر کر رہا ہے۔

Back to top button