پی ٹی آئی کی شکست پر اراکین اسمبلی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

صوبائی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی جس میں اراکین اسمبلی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر تیار کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی شکست کی بنیادی وجہ مہنگائی کے علاوہ بڑے اندرونی اختلافات تھے، بعض ارکان اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے نامزد اُمیدواروں کو سپورٹ نہیں کیا۔
وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کرنے سے قبل وزیراعلی محمود خان کی قریبی صوبائی وزراء سے مشاورت جاری، ذرائع کا کہنا ہے کہ مخالف اُمیدواروں کو سپورٹ کرنے پر 2ارکان قومی اسمبلی اور 4 ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس جلد ہونے کا امکان ہے، اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعلی و گورنر خیبر پختونخوا، اسپیکر قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا کے بعض وزراء کو بھی طلب کرلیا گیا۔

Back to top button