چار پاکستانیوں کو کچلنے والے سفید فام کینیڈین شہری کو عمر قید  

2021 میں چار پاکستانیوں کو اپنے پک اپ ٹرک تلے کچلنے والے سفید فام کینیڈین باشندے کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی اور اس کی 25سال تک ضمانت منظور نہیں کی جائے گی۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق 23سالہ نیتھنیئل ویلٹ میں پر گزشتہ سال نومبر میں چار افراد کے قتل کے مجرم قرار پائے تھے جہاں اس واقعے نے پورے کینیڈا کو ہلاک کر رکھا دیا تھا۔

جج نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ویلٹمین کا حملہ دہشت گردی کا عمل ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ کینیڈا میں کسی سفید فام کے عمل کے لیے اس اصطلاح کا استعمال کیا گیا ہے۔

جون 2021 میں کینیڈین سفید فام شہری نے شام میں ٹہلنے کے لیے نکلنے والے پاکستانی نژاد خاندان کے پانچ افراد کو اپنے پک ٹرک تلے اونتاریو میں کچل دیا تھا جس میں چار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔

Back to top button