چھوٹی عمر میں نانی بن جانے میں ماہ نور بلوچ کا کیا قصور؟

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کا ایور ینگ اداکارہ ماہ بلوچ کے بارے میں کہنا ہے کہ کوئی ماہ نور کو عمر رسیدہ کہے تو انہیں بہت غصہ آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ نور بلوچ کی شادی 16 برس کی عمر میں ہوگئی تھی اور اب اگر وہ نانی بن چکی ہیں تو اس میں ان کا کوئی قصور نہیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل ادکارہ بشریٰ انصاری بھی بڑھتی عمر کے باوجود ہمیشہ جوان نظر آتی ہیں۔ اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ ماہ نور بلوچ کی بہت بڑی معترف ہیں۔ ایک ٹی وی شو میں ماہ نو بلوچ کے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ناجانے لوگ ماہ نور کو کیوں عمر رسیدہ کہتے ہیں؟، نانی بن جانے میں ماہ نور بلوچ کا کوئی قصور نہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ نور بلوچ بہت پیاری اور خوبصورت ہیں اور انہیں اس وقت غصہ آتا ہے جب لوگ ماہ نور بلوچ کو عمر رسیدہ کہتے ہیں۔ یاد رہے کہ 65 برس کی بشریٰ انصاری خود بھی دو بیٹیوں کی ماں ہیں اور نانی بن چکی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بشریٰ انصاری نے نانی بننے کے باوجود دو برس قبل اپنے پہلے شوہر اقبال انصاری کو چھوڑ کر اپنے سے بیس برس کم عمر کے اقبال حسین سے دوسری شادی رچالی تھی۔ دوسری شادی کے بعد ایک انٹرویو میں بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ انہوں نے شادی کے کچھ برس بعد ہی طلاق لینے کے بارے میں سوچا تھا لیکن پھر اپنی بچیوں کی وجہ سے خاموش ہو گئیں اور ان کی شادیاں کرنے کے بعد اپنے پہلے شوہر کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
دوسری طرف ماہ نور بلوچ بھی نانی بن چکی ہیں لیکن انہوں نے اپنے پہلے خاوند کے ساتھ ہی ساری زندگی گزارنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ خیال رہے کہ ماہ نور بلوچ کے سدا بہار حسن پر لوگ ان کی تعریفیں کرتے رہتے ہیں اور کئی لوگ تو اس بات پر حیرانی کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ اب تک اتنی حسین اور جوان کیسے ہیں؟۔ ماہ نور بلوچ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی شیئر کی جانے والی تصاویر پر عام لوگ کمنٹس کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ بچپن سے اداکارہ کو ڈراموں میں دیکھتے آ رہے ہیں اور اب وہ خود بوڑھے ہو چکے ہیں مگر ماہ نور بلوچ ویسی ہی جوان ہیں؟
یاد ریے کہ ماہ نور بلوچ نے سندھی ڈرامے ’ماروی‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، مذکورہ ڈراما کلاسک رومانوی کہانی ’عمر ماروی‘ پر مبنی تھا، بعد ازاں وہ ماڈلنگ بھی کرتی دکھائی دیں۔ ماہ نور بلوچ نے 1990 کے بعد اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ وہ دور پاکستان ٹیلی وژن کا سنہری دور تھا۔ ماہ نور کو شوبز میں آئے بھی تقریبا تین دہائیاں گزر چکی ہیں۔ اس دوران انہوں نے 4 درجن کے قریب ڈراموں اور فلموں میں کام کیا اور شاندار اداکاری پر متعدد ایوارڈز بھی جیتے۔
ماہ نور بلوچ اپنی ذاتی زندگی کو شوبز دنیا سے دور رکھتی ہیں اور عام طور پر اس بارے میڈیا پر بات نہیں کرتیں۔ تاہم شوبز ویب سائٹس کے مطابق انکی ایک بیٹی ہیں، جس کی انہوں نے 2015 میں شادی کی تھی۔ ان کی بیٹی کے ہاں شادی کے ایک سال بعد ہی پہلے بچے کی پیدائش ہو گئی تھی، اور یوں نانی بنیں ماہ نور بلوچ نانی بن گئیں۔
