چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں وکیل کی ملاقات

ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کے وکیل عمیر خان نے ون ٹو ون ملاقات کی جو سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ملاقا ت کے بعد عمیر خان نیازی اور شعیب شاہین نے نعیم حیدر پنجوتھا، بیرسٹر گوہر علی خان، سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ،علی اعجا زبٹر ، بیر سٹر مبشر اعوان اور دیگر وکلاء پر مشتمل قانونی ٹیم کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی طبیعت ٹھیک ہے، ان کی داڑھی بڑھی ہوئی ہے، اب شیشہ ملا ہے وہ شیو کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کل ایف آئی اے کی ٹیم نے سائفر کی تحقیقات کی ہیں، چیئرمین نے سائفر پر اپنا پرانا مؤقف دہرایا ہے، کچھ اہم امور پر وکلا سے مشاورت کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جائیگا، حسان نیازی کے لاپتا ہونے کے حوالے سے بات ہو ئی، جیل میں اسیر مو کل سے ملاقات ہمارا آ ئینی حق ہے،جیلر کے رولز پر عدالت میں جائیں گے۔
