نگران وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس، ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا

نگران وزیر  خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔یکرٹری خزانہ اور  معاشی ٹیم نے نگران وزیر خزانہ کو ملکی معاشی صورت حال پر بریفنگ دی۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کو اہم معاشی اشاریوں کے رجحان سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد نگران وزیر خزانہ نے معاشی ڈسپلن یقینی بنانے اور معاشی عدم مساوات دور کرنے کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوششیں تیز کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نگران وفاقی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وفاقی ورزا سے عہدوں کا حلف لیا

سندھ،گنے کی سرکاری قیمت فی من 425 مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

۔

Back to top button