چین میں بدترین توانائی بحران ،سینکڑوں فیکٹریاں بند
دنیا کی دوسری سپر پاور سمجھے جانے والے ملک چین میں بدترین توانائی بحران پیدا ہو گیا ، فیکٹریوں کی بندش سے سینکڑوں فیکٹریاں بند ہو گئی ہیں ، کرسمس کےموقع پر دنیا بھر میں صارفین کو چینی مصنوعات کے حوالے سے قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
شمال مشرقی شہر لیاؤینگ میں ایک میٹل کاسٹنگ فیکٹری میں بجلی کی بندش کی وجہ سے 23 مزدور زہریلی گیس سے متاثر ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ۔حکومت کی جانب سے مقررہ حد سے زائد بجلی کے استعمال کے حوالے سے پابندیوں کی وجہ سے سینکڑوں فیکٹریاں بے کار پڑی ہیں ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث برآمد کی طلب میں اضافہ ہونے کی وجہ سے مینوفیکچررز نے اس سال کا کوٹہ منصوبہ بندی سے زیادہ تیزی سے استعمال کیا ہے ۔بجلی بحران سے چینی ساختہ آئی فون کی پیداوار بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
