ڈان 3 میں رنویر سنگھ کی ہیروئن کون ہوں گی؟

اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر فرحان اختر نے گزشتہ دنوں اپنی نئی فلم ڈان 3 کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی جگہ اس بار رنویر سنگھ ڈان کے روپ میں نظر آئیں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) میں ایک پوسٹ میں فرحان اختر نے بتایا کہ ڈان 3 میں شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ لیں گے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘ایک نئے عہد کا آغاز ڈان 3’۔فرحان اختر نے ایک ٹیزر بھی پوسٹ کیا جس میں رنویر سنگھ کو دکھایا گیا جو خود کو ڈان کے طور پر متعارف کرا رہے ہیں۔
تاہم اب ڈان 3 میں رنویر سنگھ کی ہیروئن کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کا خیال ہے کہ ڈان 3 میں کیارا ایڈوانی کو بطور ہیروئن کاسٹ کیا جارہا ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
رپورٹس کے مطابق ڈان 3 کی ہیروئن کے حوالے سے چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں جب کیارا ایڈوانی کو ممبئی میں فلم کے پروڈیوسر رتیش سدھوانی اور ہدایتکار فرحان اختر کے آفس جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
خیال یہی کیا جارہا ہے کہ ڈان 3 میں کیارا ایڈوانی ہی رنویر کے ہمراہ اداکاری کرتی نظر آئیں گی،تاہم اس حوالے سے ابھی باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔
