ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی کی درخواست مسترد

عدالت نے ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کی درخواست مسترد کردی۔ میرپورخاص کی سیشن کورٹ نے ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی کی درخواست مسترد کی۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ واقعے کا مقدمہ گزری تھانے کراچی میں درج ہوا اور ایس ایس پی ساؤتھ نے متعلقہ مجسٹریٹ یا ٹرائل کورٹ سے اجازت نامہ حاصل نہیں کیا اس لیے ڈاکٹر ماہا علی کی قبر کشائی کی درخواست منظور نہیں کی جاسکتی۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کے کیس میں ملزم جنید اور وقاص کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر قبر کشائی کےلیے میرپور خاص گیا ہوا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جنوبی نے پولیس فائل نہ ہونے اور تفتیشی افسر کی عدم موجودگی پر سماعت جمعرات 10ستمبر تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ڈیفنس میں خاتون ڈاکٹر ماہا علی نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔ ڈاکٹرماہا علی کی تدفین ان کے آبائی علاقے میرپورخاص کے قریب گاؤں گروڑ شریف میں کی گئی تھی، ڈاکٹر ماہا علی کی مبینہ خودکشی پر پولیس نے عدالت سے قبر کشائی کی اجازت طلب کی تھی جو کہ مسترد کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button