ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے درمیان صلح ہوگئی

پی ٹی وی کے معروف میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے گھر پر دونوں شخصیات کی صلح ہوئی ، نعمان نیاز شعیب اختر کے ساتھ ویڈیو میں کھڑے دیکھے جا سکتے ہیں اور اپنے غیراخلاقی عمل کی معافی بھی مانگتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ شیبی جو کچھ بھی ہوا میں اس پر تہ دِل سے معافی مانگتا ہوں، مجھے بہت افسوس ہے جو اسکرین پر ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے ، ہماری 30 سال کی دوستی ہے جو ختم نہیں ہونی چاہئے۔

ڈاکٹر نعمان نیاز نے پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا ردعمل آیا وہ بالکل جائز تھا، وجہ جو بھی تھی آن ائیر یہ سب کرنے کا مجھے حق نہیں تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان غیر ملکی کرکٹرز کی موجودگی میں تلخ کلامی ہوئی ، ڈاکٹر نعمان نیاز نے کرکٹر کو آن ائیر پروگرام سے جانے کا کہا جس پر شعیب اختر نے پروگرام سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

Back to top button