ڈرامہ "میرے پاس تم ہو” کے اختتام کا فیصلہ ابھی تک نہ ہو سکا

ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” کے اختتام کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا کہ ڈرامے کا اختتام کس طرح کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر ندیم بیگ کی جانب سے ڈرامے کے 3 اختتامی سین تیار کئے گئے ہیں لیکن ابھی تک ان کی جانب سے فیصلہ نہیں کیا گیا کہ کس سین پر وہ ڈرامے کاا ختتام کرنا چاہیں گے۔ ڈرامے نے جہاں مداحوں کے دل جیت لئے ہیں اورریٹنگ کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جس کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس ڈرامے کی آخری قسط کو ملک بھر کے سینیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ کے مشہور ترین ڈرامہ میرے پاس تم ہو نے پاکستان کے گزشتہ ڈراموں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔دیکھنے والوں کا جنون عروج پر ہے۔سوشل میڈیا پر بھی ڈرامے کی آخری قسط کو لے کر بحث جاری ہے جس میں لوگوں کی جانب سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ڈرامے کا اختتام کیا ہو گا۔ اسی دورا ن یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ابھی تک یہی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ ڈرامے کا اختتام کیا ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم بیگ کی جانب سے 3 سین تیارکئے گئے ہیں جس کے بعد ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا کہ ڈرامے کو کس نوٹ پر ختم کیا جائے۔اس سے قبل بھی ایک پاکستانی ڈرامے کے ساتھ ایسا ہو چکا ہے۔اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کا مشہور ڈرامہ سیریل "ہمسفر” کی آخری قسط کوعوام کی دلچسپی دیکھتے ہوئے تبدیل کر دیا گیا تھا ۔اب ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے حوالے سے بھی ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ڈائریکٹر کی جانب سے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا کہ وہ ڈرامے کو کس طرح ختم کرنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈرامے کی آخری قسط کل 25 جنوری کو ملک بھر کے سینیماگھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
