کابل ائیر پورٹ کے قریب دھماکہ ، دو افراد جاں بحق

افغانستان میں کابل ائیر پورٹ کے قریب زور دارد ھماکے کی آواز سنی گئی ہے ۔دھماکہ اس قدر خوفناک تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کےمقام سے دھواں اٹھتادکھائی دے رہاہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکا ائیرپورٹ کے قریب ایک گھر میں ہوا اور ممکنہ طور پر یہ ایک راکٹ حملہ ہے
مقامی میڈیا کے مطابق حملے میں ائیرپورٹ کو نشانہ نہیں بنایا گیا، حملے میں 2 افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل بھی کابل ائیرپورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا تھا جس میں 13 امریکی فوجیوں اور 2 برطانوی شہریوں سمیت170 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، ان دھماکوں سے دو روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا۔
گذشتہ روز بھی امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر کابل ائیرپورٹ پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھاکہ کابل ائیرپورٹ پر 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران نئے حملے کا خدشہ ہے۔
