کابل میں خواتین کا احتجاج، طالبان کی ہوائی فائرنگ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خواتین کے حقوق کے لیے ہونے والے ایک احتجاج میں شامل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طالبان نے ہوائی فائرنگ کی اور خواتین کو احتجاج کے مقام سے جانے پر مجبور کردیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی کابل میں ایک ہائی اسکول کے باہر 6 خواتین پر مشتمل ایک گروپ لڑکیوں کی سیکنڈری اسکولز میں واپسی کا مطالبہ کررہا تھا۔

ان میں سے 2 خواتین نے ایک بینر اٹھا رکھا تھا جس پر نعرے درج تھے ’ہمارے قلم نہ توڑو، ہماری کتابیں نہ جلاؤ، ہمارے اسکولز بند نہ کرو‘ جسے بعد میں طالبان محافظوں نے ان سے چھین لیا۔

جب خواتین مظاہرین نے احتجاج کو جاری رکھنے کی کوشش کی تو انہوں نے ان کو پیچھے دھکیل دیا جبکہ ایک غیر ملکی صحافی کو رائفل سے مارا اور فلم بندی سے روک دیا گیا۔

Back to top button