کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں آئندہ دو روز تک طوفانی بارشوں کا آغاز
کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں آئندہ دو روز تک طوفانی بارشوں کا آغاز
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ صوبائی محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت زیریں سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی میں سمندری طوفان کی تشکیل کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔
گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے طوفان ‘گلاب’ کی وجہ سے کم دباؤ کے نظام کے تحت کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش پیش گوئی کی تھی۔
کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، شاہ فیصل کالونی، کیماڑی، ماڑی پور، آئی آئی چندریگر روڈ، کالا بورڈ، ڈیفنس، اورنگی اور کیٹی بندر سمیت ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ کے الیکٹرک نے بھی سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کو بارش میں محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔
