کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، عوام میں خوف و ہراس

کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ، کراچی میں بدھ کی رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

زلزلے کے جھٹکے کھوکھرا پار ملیرم، لیاری، شیرشاہ، کھارادر ، گلشن اقبال، گلستان جوہر ، گلشن حدید ، آئی آئی چندریگر روڈ ، ملیر، سکیم33 ، صدر، گلزار ہجری ، پورٹ قاسم ، ‏قائد آباد ، کیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے بعد لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 1 تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کی شادی کیلئے مہمان راجھستان پہنچنے لگے
زلزلے کی زیر زمین گہرائی 15 کلومیٹر جبکہ مرکز ڈی ایچ اے کے جنوب میں 15 کلومیٹر دور کا علاقہ بتایا گیا ہے تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Back to top button