کسی اورملک کے قومی ہیرو سے شادی کے بعد کیا سہا جاتا ہے ‘واقف ہوں

پاکستان کے موجودہ وزیراعظم اورسابق کرکٹ کپتان عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا کہنا ہے کہ کسی اور ملک کے قومی ہیرو سے شادی کرنے کے بعد کیا کچھ سہنا پڑتا ہے یہ میں اچھی طرح جانتی ہوں۔
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کا برطانوی شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ میگھن مارکل کے شاہی محل چھوڑنے کے معاملے پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی ہیرو سے شادی کرنے والی غیر ملکی خاتون کو میڈیا اس کی قومیت کی وجہ سے نشانہ بناتا ہے۔ جمائمہ نے کہا کہ انھیں بھی ماضی میں یہودی قراردے کرنشانہ بنایا گیا۔
I don’t necessarily agree with the way Meghan & Harry have handled things but I know what Princess Diana went thro’ & what it’s like to marry a national hero from another country & be attacked by the media for yr ethnicity (too Jewish, in my case).
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) January 15, 2020
خیال رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ میگھن مارکل نے گذشتہ دنوں شاہی خاندان کے سینیئرفرد کی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان تھا۔ اس کے بعد برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے امریکی ٹی وی کو متنازع انٹرویو کی تیاریوں کی خبروں نے برطانوی شاہی خاندان کی نیندیں اڑا دیں ہیں۔ میگھن کے امریکی ٹی وی کومتنازع انٹرویوکی تیاریوں نے شاہی خاندان کی نیندیں اڑا دیں۔
ذرائع کے مطابق شاہی خاندان کو تشویش ہےکہ انٹرویو میں میگھن شاہی محل پر نسلی اورصنفی تعصب کےالزامات لگائیں گی جب کہ دونوں بھائیوں کی مبینہ رنجش کا معاملہ بھی عوامی بحث کا حصہ بنے گا، جس سے شاہی خاندان کے وقارکو ٹھیس پہنچے گی۔ شہزادہ ہیری اورمیگھن کے قریبی دوست اور برطانوی صحافی ٹام براڈبے کے مطابق ہیری اور میگھن دونوں کو شاہی محل کی روایات سے اختلافات ہیں۔
میگھن کو شکایت ہے کہ انہیں زبردستی خاموش کرادیا گیا اور وہ مزید چپ رہنےکو تیار نہیں جب کہ انہیں اکثرحسد اور سرد مہر رویوں کا سامنابھی کرنا پڑا۔ برطانوی میڈیا میں یہ خبریں بھی ہیں کہ شہزادہ ہیری اپنے بھائی شہزادہ ولیم کے حاکمانہ رویے کی وجہ سے محل چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔
