کورونا وائرس ہالی وڈ کو بھی لے ڈوبا

دنیا میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں عالمی معیشت کو دھچکا لگا وہیں ہالی وڈ کو بھی شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اگرکورونا وائرس وائرس زیادہ عرصے تک برقرار رہا تواس سے ہالی وڈ کو صرف ایشیاء میں ہی 2 ارب ڈالر یا اس سے زائد نقصان ہو سکتا ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں وائرس پھیلنے اور واشنگٹن میں کئی اموات نے امریکا کے تھیٹروں کےلیے بھی صورت حال کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔
ایگزیبیٹر ریلیشنز کے سینئر تجزیہ کار جیف بوک کا کہنا ہے کہ ’میں نے ایسا پہلے کبھی بھی نہیں دیکھا کہ جہاں بے شمار فلمیں ایک ساتھ متاثر ہونے والی ہوں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل ایسے متعدد واقعات یا سانحات ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کوئی ایک یا دو فلم متاثر ہوئی ہوں لیکن اس وائرس کی وجہ سے پوری انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
2020 کے آغاز میں جیمز بانڈز کی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز کو چین میں روک دیا گیا تھا جب کہ فلم ’مُلان‘ کو اگلے مہینے شمالی امریکا میں ریلیز کیا جانا تھا اس کی ریلیز کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ٹام کروز کی فلم ’مشن امپوسیبل‘ کی اٹلی میں عکس بندی کو بھی وباء کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button