کورونا کی بجائے وزرا ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی بجائے وزرا ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کورونا وائرس ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا رہا ہے، ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں اور سیکڑوں مریضوں کا انتقال ہوگیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ کورونا وائرس کے حل کے لئے تبدیلی سرکار کا غیر سنجیدہ رویہ سامنے آ چکا ہے، کورونا وائرس کے حل کی بجائے حکومتی وزرا اس وقت ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ سیاسی مفادات رکھنے والا ٹولہ اور بھان متی کا کنبہ اکٹھا ہوچکا ہے اور ملک کو تباہ کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button