کورونا کے مریضوں کو آب زم زم پلایا جائے

امام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو نفسیاتی اور جذباتی امداد کےلیے آب زم زم فراہم کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے تمام اسپتالوں میں زم زم کا پانی فراہم کیا جائے جہاں کورونا وائرس کے مریض زیرعلاج ہیں اس سے متاثرہ افراد کو صحت یاب ہونے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس اب تک لاعلاج ہے، دنیا بھر کے سائنسدان اس کے علاج کےلیے ویکسین تیار کرنے میں سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔
کورونا وائرس کووڈ-19 پر سب سے زیادہ تحقیق کرنے والی امریکی جونز ہاپکنز ہونیورسٹی کا کہنا ہے کہ فی الاحال یہ وائرس لاعلاج ہے، امکان ہے کہ اس کی ویکسین آئندہ سال یعنی 2021 تک تیار کر لی جائے گی۔
